نوشہرہ ورکاں؛ قبرستانوں کی صفائی کیلئے میونسپل کمیٹی کی سپیشل ٹیم تشکیل،قدیمی قبرستان میں صفائی شروع

10

نوشہرہ ورکاں، 21فروری ( اے پی پی): اسسٹنٹ کمشنر میاں اظہر طارق وٹو نے قبرستانوں کی صفائی کے لیے میونسپل کمیٹی نوشہرہ ورکاں کی سپیشل ٹیم تشکیل دے دی ،ٹیم نے  قدیمی قبرستان میں صفائی کا کام شروع کردیا ہے۔

 اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ وکاں نے قدیمی(بڑے) قبرستان نوشہرہ ورکاں کی صفائی ستھرائی کی صورتحال چیک کرنے کیلئے دورہ بھی کیا ۔انہوں نے سینٹری انسپکٹر محمدلقمان کو ہدایت دی کہ گلی محلوں اور سڑکوں کی صفائی کے علاوہ قبرستانوں کی صفائی پر خصوصی توجہ دی جائے۔انہوں نے کہا کہ عوام الناس کو فرق نظر آنا چاہیے اور عوام کوشہر کی صفائی کے حالات میں بہتری نظر آئے۔

دوران دورہ نگران قبرستان کی درخواست پر سینٹری انسپکٹر کو ہدایت کی کہ وہ قبرستان کی صفائی کے ساتھ ساتھ وہاں سے آوارہ کتوں کو تلف کروائے۔