نوشہرہ ورکاں؛ کاروباری تنظیموں کیجانب سے ترکیہ کے زلزلہ متاثرین کیلئےلاکھوں روپے کا امدادی فنڈ وزیراعظم ریلیف اکاؤنٹ میں جمع کروا دیا گیا

42

نوشہرہ ورکاں، 14فروری ( سے پی پی):فرٹیلائزر ایسوسی ایشن نوشہرہ ورکاں  اور دیگر کاروباری تنظیموں  کی جانب سے ترکیہ اور شام کے زلزلہ متاثرین کی امداد کیلئےلاکھوں روپے  کا امدادی فنڈ وزیراعظم  ریلیف اکاؤنٹ میں جمع کرواکر اسسٹنٹ کمشنرنوشہرہ ورکاں میاں اظہرطارق وٹو کو رسید پیش کردی گئی ۔

اس  موقع پر  اسسٹنٹ کمشنرمیاں اظہر طارق وٹو نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ترکیہ نے ہمیشہ مشکل وقت میں پاکستانی عوام کا ساتھ دیاہے،پاکستانی قوم کو بھی چاہئے کہ ترکی میں آئی مصیبت کی گھڑی میں بڑھ چڑھ کر اپنے بھائیوں کی مدد کریں۔

 دریں اثناء اسسٹنٹ کمشنرنوشہرہ ورکاں میاں اظہرطارق وٹو نے اپنی تعیناتی کاچارج سنبھالنے کے بعد محکمہ ریونیو اور میونسپل کمیٹی کے افسران اور ملازمین سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ہم ایک خاندان کی ماند ہیں،ہماری خوشی،غمی مشترک ہے،ہم نے ادارے کی بہتری کیلئے کام کرنا ہے، عوام الناس کو بنیادی سہولیات انکی دہلیز پر فراہم کرنا ہےشہر خصوصاعوامی مقامات، بس سٹینڈز، تعلیمی اداروں، محکمہ صحت اور قبرستانوں کی صفائی پر خصوصی توجہ دی جائے،اور اس سلسلہ میں ڈیوٹی روسٹر تیار کیا جائےتمام افسران صفائی ستھرائی کاجائزہ لینے کیلئے فیلڈ میں نکلیں صفائی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔  تجاوزات کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر آپریشن شروع کیا جائے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے،سٹریٹ لائٹس فعال کی جائیں۔