لاہور،10فروری(اے پی پی):نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے جمعہ کویہاں وزیراعلیٰ آفس میں یونی لیورپاکستان کے وفد نے ملاقات کی۔یونی لیورپاکستان کی جانب سے ترکیہ کے زلزلہ متاثرین کی مدد کیلئے ضروری سامان کے 20ہزار کارٹن دینے کا اعلان کیاگیا۔نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے ترکیہ کے زلزلہ متاثرین کیلئے عطیہ کردہ سامان کا معائنہ کیااوریونی لیور پاکستان کے وفدکا شکریہ ادا کیا۔
کمشنر لاہورڈویژن محمد علی رندھاوااورڈی جی پی ڈی ایم اے بھی اس موقع پر موجود تھے ۔