وندر؛ پاکستان کوسٹ گارڈز کی کارروائی ، بسوں سے کروڑوں روپے کا غیر ملکی سامان برآمد

20

وندر،07فروری(اے پی پی):پاکستان کوسٹ گارڈز نے  ناکہ کھاری چیک پوسٹ پر کوئٹہ سے کراچی جانے والی بسوں سے کروڑوں روپے کا غیر ملکی سامان برآمد کر لیا ہے ۔خفیہ خانوں میں چھپائی گئی اشیاء میں  مضر صحت چھالیہ غیر ملکی کپٹرا، گاڑیوں کے سپئر پاٹس، ٹائر اور غیر ملکی سگریٹ شامل ہیں جبکہ ایک دوسری کارروائی میں گوادر سے کراچی جانے والی بس سے بغیر ڈیوٹی اداکئے غیر ملکی ٹائلز، کراکری اور شٹرنگ کا سامان برآمد کرلیا ہے جو  بس کے خفیہ خانوں  میں لے جایا جا رہا تھا۔پاکستان کوسٹ گارڈز نے دونوں بسوں اور غیر ملکی سامان کو تحویل میں لیکر قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔

کوسٹ گارڈ ترجمان کے مطابق  کوئٹہ سے کراچی اور گوادر/ تربت سے کراچی جانے والی اکثر مسافر بسوں میں سواری کی جگہ اسمگل شدہ سامان کی ترسیل کی جاتی ہے جس سے قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچ رہا ہے۔