پاراچنار؛سماجی ہم آہنگی اور امن کے حوالے سے شعراء کی تربیت کیبعد مشاعرے کا انعقاد

20

پاراچنار،27 فروری (اے پی پی ):پاراچنار میں سماجی ہم آہنگی اور امن کے حوالے سے شعراء کو تربیت دینے کے بعد مشاعرے کا انعقاد کیا گیا اور منتخب اشعار کو کتابی شکل دے کر شعراء اور عمائدین میں تقسیم کیا گیا۔

گورنر کاٹیج پاراچنار میں غیر سرکاری تنظیم سی آر اے کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر جمیل کاظمی ، نوشی بنگش اور دیگر شعراءنے  کہا کہ شعراء کو عرصے بعد اس قسم کی  تربیت دی گئی ہے، سماجی ہم آہنگی اور امن کے حوالے سے تربیت حاصل کرنے کے بعد اب شعراء مزید بہتر طریقے سے شعر و شاعری کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔

اس موقع پر غیر سرکاری تنظیم سی آر اے کے منتظمین کا کہنا تھا کہ شعراء کو سماجی ہم آہنگی اور امن کے حوالے سے نہ صرف تربیت دی گئی ہے بلکہ لوئر سنٹرل اور اپر کرم میں امن مشاعروں کا انعقاد کیا گیا اور سانگ آف دی کرم کے نام سے شعری مجموعہ چھاپا گیا جس میں مردوں کیساتھ ساتھ خواتین شعراء کا کلام بھی شامل ہے ۔

 تقریب کے آخر میں شعراء اور تقریب کے دیگر شرکاء میں  شاعری کے  مجموعے بھی تقسیم کیے  گئے  جس پر کرم پشتو ادبی ٹولنہ اور سپین غر ادبی ٹولنہ کے شعرا نے شکریہ ادا کیا۔