پاراچنار،05 فروری (اے پی پی ):یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر گورنر کاٹیج پاراچنار میں تقریبات کا انعقاد کیا گیا ۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر واصل خان خٹک، اسسٹنٹ کمشنر عامر نواز، ڈی پی او عبدالصمد خان اور دیگر مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ کشمیریوں پر ہندوستان کی جارحیت ناقابل برداشت ہے، اس لیے آج پوری دنیا میں عوام کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے سڑکوں پر نکلے ہیں اور ہندوستان مظالم کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔
مقررین کا کہنا تھا کہ ہند حکومت یزید وقت ہے اور کشمیریوں کے خلاف یزیدیت کا کردار ادا کر رہا ہے۔
تقریب میں ضلعی انتظامیہ پولیس اور عمائدین سمیت زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔