پارک عوام کیلئے ہیں اور ان کا خیال رکھنے کیلئے پی ایچ اے ملتان سے تعاون کرنا ہوگا؛ ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اےآصف رؤف خان

25

ملتان  ،27 فروری (اے پی پی ):ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے ملتان  آصف رؤف خان نے کہا ہے کہ پارکوں میں صفائی  کے لیے خاص اقدامات کر رہے ہیں، پاکوں کے اندر اور اردگرد کوڑا کرکٹ کو برداشت نہیں کیا جائے گا، بیشتر پارکوں میں ڈ سٹ بن  کے استعمال کو یقینی بنائیں، ادارہ پارکوں میں تمام بنیادی سہولیات فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہیں۔

ان خیالات کا اظہار ڈی جی پی ایچ اے ملتان آصف رؤف خان پیر خورشید کالونی پارک کے دورہ کے موقع پر کیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر انجینئرنگ عدنان بٹ، ڈپٹی ڈائریکٹر ہارٹی کلچر غلام نبی اور دیگر آفیسران بھی موجود تھے۔

 آصف رؤف خان نے  کہا کہ پارک سے ملحقہ مکینوں کو پارک میں کوڑا کرکٹ پھینکنے سے گریز کرنا چاہیے۔پارک عوام کے لئے ہیں اور انہیں ان پارکوں کا خیال رکھنے کے لئے پی ایچ اے ملتان سے تعاون کرنا ہوگا۔کوئی بھی عوامی مہم عوامی تعاون کے بغیر ممکن نہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پارٹیکلچر اسٹاف کی پارک کے لئے ڈیوٹیا ں تفویض کردی ہیں۔علاقہ مکینوں سے بھی التماس ہے کہ پارک میں کوڑا کرکٹ پھینکنے سے گریز کریں،صفائی میں غفلت کسی طور برداشت نہیں کی جائے گی۔