ملتان،14 فروری(اے پی پی ):کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ کل کے میچ میں پچ بہت اچھا کھیلی، پاکستان میں پی ایس ایل کی پیچز سب کو سپوٹ کرتی ہیں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سرفراز احمد نے کہا کہ ہماری ٹیم کا کمبینشن بہت اچھا ہے، شائقین کو اچھا میچ دیکھنے کو ملے گا۔انہوں نے کہا کہ محمد حفیظ کا کوئٹہ ٹیم کو جوائن کرنا بہت اچھا ہے ، وہ ٹی ٹونٹی کے بہت تجربہ کار کھلاڑی ہیں، گزشتہ پی ایس ایل کے فائنل میں حفیظ مین آف دی میچ رہے تھے۔
سرفراز احمد نے کہا کہ محمد نواز ایک اچھا کمبو ہے ، ٹیم مضبوط ہے ۔انہوں نے کہا کہ ملتان سلطان کی ٹیم بہت اچھی ہے ، ان سے اچھا مقابلے ہوگا ، اچھی پلاننگ کے ساتھ گراؤنڈ میں اتریں گے ، کل کے میچ میں بہترین کرکٹ کھیلنا ہوگی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پی ایس ایل کا پہلا میچ بہت اچھا ہوا، پی ایس ایل میں کرکٹ کا معیار بڑھتا جا رہا ہے۔