پشاور ؛ ضلعی انتظامیہ کیجانب سے ترکی وشام کے متاثرین کے لیے امدادی کیمپ لگا دیا گیا

17

پشاور، 13فروری(اے پی پ): ترکی وشام میں زلزلہ متاثرین کی مددکے لیے پشاور کے شہریوں سمیت تاجر  بھی  پیش پیش ہیں، ہشنگری چوک پشاور میں زلزلہ متاثرین کے لیے ضلعی انتظامیہ کیجانب سے امدادی کیمپ لگا دیا گیا ہے۔

پشاور کے شہری ہولناک زلزلہ کے متاثرہ بہن بھائیوں کی مدد کے لیے اپنی استطاعت کے مطابق چندہ دے رہے ہیں۔  امدادی کیمپ میں جمع ہونے والی رقم شام وترکی کے متاثرین کو بھیجی جائے گی۔