پشاور  کے پہلے ڈی سٹرلائزڈ ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ سسٹم (ڈی واٹس) کی تعمیر مکمل،سیوریج پانی کو صاف کیا جائے گا

3

پشاور، 14فروری(اے پی پی): ڈبلیو ایس ایس پی نے مقامی سطح پر آلودہ پانی صاف کرنے کی جانب اہم پیشرفت حاصل کرتے ہوئے  اپنی نوعیت کے پہلے ڈی سٹرلائزڈ ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ سسٹم (ڈی واٹس) کی تعمیر مکمل کر لی ہے۔

ڈی واٹس سسٹم  آلودہ پانی صاف کرنے لئے لئے  یونیسف کے مالی تعاون سے وزیر باغ میں مکمل کیا گیا ہے،  سسٹم کے ذریعے سیوریج اور گٹروں کا پانی صاف کیا جائے گا اور صاف کئے جانے والا پانی وزیر باغ کی سیرابی کے لئے استعمال کیا جائے گا۔ اسی سسٹم سے بجلی کی بچت ہوگی ، وزیر باغ کی سیرابی کے لئے استعمال ہونے والا صاف پانی بھی  بچے گا۔

  نگران وزیر بلدیات ایڈوکیٹ ساول نذیر نے سسٹم کا  باقاعدہ طور پر افتتاح کیا ۔انہوں نے سسٹم مکمل کرنے پر ڈبلیو ایس ایس پی اور یونیسف کو خراج تحسین بھی پیش کیا۔ان کا کہنا تھا کہ نہری پانی کو سیوریج لائنز اور گٹروں کے آلودہ پانی سے محفوظ بنانے کے لئے اقدامات اٹھا رہے ہیں، امید ہے ایسے کم لاگت والے مزید منصوبے بھی شروع کئے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ  یونیسف پانی وصفائی سمیت دیگر شعبوں میں حکومت کے ساتھ تعاون کر رہی ہے۔

سیکرٹری بلدیات سید ظہیر الاسلام، چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈبلیو ایس ایس پی ڈاکٹر حسن ناصر، چیف آف واش یونیسف بھی موجود تھے یونیسف کنٹری واش چیف ہیلے گاشا، چیف فیلڈ آفس پشاور عبد الٰہی محمد یوسف، جی ایم پی ایم ای آر سید ضمیر الحسن، جی ایم آپریشنز سید تراب شاہ اور دیگر حکام نے بھی تقریب میں شرکت کی ۔