پشین؛سوئی سدرن گیس زونل آفس میں کھلی کچہری

23

پشین،17 فروری ( اے پی پی ):  وزیر اعظم  پرفارمنس ڈیلیوری یونٹ کی ہدایت پر سوئی سدرن گیس پشین زونل آفس میں منعقدہ کھلی کچہری میں شرکاء نے سوئی گیس کے متعلق مسائل، گیس پریشر،نیو کنکشن کی بندش اور سلو جارجز شکایات کے ڈھیر لگادیئے۔ زونل منیجر پشین نے عوام کے خدشات دور کرنے کی یقین دہانی کرادی۔

 زونل منیجر پشین رسول جمال کے علاوہ انجارج بلنگ محمد طاہر کاکڑ ،ڈپٹی منیجر سخی جان،سنیئر سپر ٹینڈنٹ محمد اہراھیم ترین، سی آر ڈی انچارج واسع آغا،انجارج ریکوری قدرت اللہ آغا نے عوام کے سولات سنے اور ان کے جوابات دیئے۔

 زونل منیجر پشین رسول جمال سمیت تمام آفیشلز نے شرکاء کے تحفظات دور کرنے کی یقین دھانی کرائی۔انہوں نے تمام افسروں کو فوری طور پر شہریوں کے مسائل کے حل اور صارفین کے ساتھ اخلاق کے ساتھ پیش آنے کا کہااور درج ہونے والی شکایات کو حل کرنے کا حکم دیا۔