ملتان،27 فروری(اے پی پی ):کمشنر انجینئر عامر خٹک کی زیر صدارت پہلی ڈجیٹل مردم شماری بارے جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ عامر خٹک نے کہا شمارکنندگان، جواب دہندگان کے درمیان تعاون کامیاب مردم شماری کیلئے ناگزیر ہے اور ملکی تقریخ میں پہلی ڈجیٹل مردم شماری، ساتویں خانہ و مردم شماری کا آغاز ہورہا ہے۔انہوں نے کہا کہشمار کنندگان قومی فریضہ سرانجام دے رہے ہیں ، قومی مردم شماری یکم مارچ تا یکم اپریل تک جاری رہے گی۔
کمشنر نے کہا کہ پہلی پیپر لیس مردم شماری میں جیوٹیگنگ شامل ہے ، جدید دور میں ٹیکنالوجی کی کلیدی کردار سے انکار ممکن نہیں۔انہوں نے کہا کہ مردم شماری کو ملک کی منصوبہ بندی کیلئے اہم ذریعہ سمجھا جاتا ہے ،ملکی آبادی کی مستقبل کی ضروریات بارے مردم شماری کا کلیدی کردار ہے۔
آر پی او کیپٹن(ر) سہیل چوہدری نے کہا کہ ہر شمارکنندگان کیساتھ سیکورٹی اہلکار ڈیوٹی سرانجام دے گا۔انہوں نے کہا کہ ڈویژن میں 5 ہزار سے زائد پولیس اہلکار ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔انہوں نے کہا کہ مردم شماری کیلئے فول پروف سیکورٹی فراہم کی جائے گی۔
ڈائیریکٹر لوکل گورنمنٹ ظہور بھٹہ نے کہا کہ ڈویژن میں 5559 شمار کنندگان، 873 سپروائزر مردم شماری میں ڈیوٹی سرانجام دیں گے ،ڈویژن بھر میں مردم شماری کیلئے 10219 بلاک بنائے گئے ہیں،انہوں نے کہا کہ 140 چارجز، 1194 سرکل، 2338 موضعہ جات میں مردم شماری کی جائے گی۔
اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ ملک بھر میں 7ویں خانہ و مردم شماری پر 34 ارب روپے لاگت آئے گی۔انہوں نے کہا ہر شہری پورٹل پر ڈجیٹل مردم شماری میں از خود اپنا ڈیٹا اپ لوڈ کر سکے گا۔