چترال،06 جنوری(اے پی پی ): چترال میں اس سال کافی برف باری ہوئی ہے مگر وادی پاریبک میں سب سے زیادہ برف باری ہوئی جس کے باعث تمام رابطہ راستے بند تھے تاہم نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے)کے عملہ نے دن رات محنت کرکے اس وادی کی سڑکوں کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے کھول دیا ہے تاکہ لوگ اس پر آسانی سے سفر کرسکیں۔