ملتان،28 فروری ( اےپی پی): ڈپٹی کمشنر عمر جہانگیر نے ضلع بھر میں بھرپور شجرکاری مہم چلانے کا حکم جاری کر دیا۔ اس سلسلے میں محکمہ جنگلات اور پی ایچ اے کو شجرکاری کیلئے مقامات مختص کرنے کا ٹاسک بھی دے دیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ عوامی مقامات ،سرکاری دفاتر، ہسپتالوں اور اراضی ریکارڈ سنٹرز میں بھی پودے لگائے جائیں گے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر آفس میں منعقد ضلعی محکموں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ڈپٹی کمشنر عمر جہانگیر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہر اولیائی میں ماحول دوست پودے لگاکر خوبصورتی میں اضافہ کرنا ترجیح ہے۔محکمہ جنگلات سرکاری محکموں اور پرائیویٹ سیکٹر کو تیار پودے فراہم کرے گا۔
ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ امل تاس کے پودے سکولز باؤنڈری کے باہر لگائیں جائیں گے تاکہ تعلیمی اداروں کی خوبصورتی میں اضافہ کیا جاسکے۔ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ بڑے گراؤنڈز میں بھی تیار پودوں کی بیلٹس تیار کرائیں گے جبکہ طلباءاور سول سوسائٹی کو بھی شجرکاری مہم میں شامل کیا جائے گا۔