کراچی، 17 فروری (اے پی پی): وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن سید امین الحق نے جمعہ کو یہاں شاہ فیصل ٹاؤن کے صہبا اختر پارک میں “کتاب میلے” کا افتتاح کیا۔تین روزہ کتاب میلے کا انعقاد ضلعی محکمہ تعلیم کورنگی نے کیا ہے ۔
اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر ضلع کورنگی محمد شریف خان اور ایم پی اے سندھ اسمبلی محمد حسین خان بھی موجود تھے۔افتتاحی تقریب میں اساتذہ اور سکول کے بچوں کی بڑی تعداد نے میلے میں شرکت کی۔
دریں اثناء میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کتاب پڑھنے کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ کتابیں انسانی زندگی میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ کتاب میلے کا انعقاد منتظم کا ایک انقلابی قدم ہے۔ انہوں نے اس موقع پر کمپیوٹر لیبارٹری کے قیام کا بھی اعلان کیا جو ایک سال تک فری انٹرنیٹ کے تحت کام کرے گی۔
قبل ازیں وزیر مملکت امین الحق نے مختلف سٹالز کا دورہ کیا اور نمائش میں رکھی گئی کتابوں کا جائزہ لیا۔