کراچی   میں یوم یکجہتی کشمیر منایا گیا،  مختلف تقریبات منعقد،شرکاء  کی بھارتی  مظالم کی مذمت

7

کراچی، 05 فروری (اے پی پی):مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی اور بھارتی بربریت کے خلاف ملک کے دیگر حصوں کی طرح اتوار کو کراچی بھر میں  یوم یکجہتی کشمیر منایا گیا۔حکومت، سیاسی، مذہبی اور سماجی جماعتوں کی جانب سے  مختلف  پروگرام منعقد کیے گئے، جن میں  یکجہتی کشمیر کے حوالے سے ریلیاں، سیمینارز اور ٹیبلوز شامل تھے۔

مختلف پروگراموں میں مقررین نے جموع  کشمیر کے عوام کی جدوجہد پر روشنی ڈالی اور بھارتی مظالم اور بربریت کی مذمت کی ۔  کشمیر  میں غیر قانونی اقدامات اور مظالم کی مذمت کے لیے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا پتلا بھی جلایا گیا۔