ملتان، 27فروری(اے پی پی ):ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے زیر اہتمام “کلین ملتان” مہم 27 ویں دن بھی جاری رہی۔ بڑی شاہراہوں کی صفائی کے لئے گرینڈآپریشن کیا گیا اوربوسن روڈ،خانیوال روڈ اور پرانا شجاع آباد روڈ کی سکریپنگ کی گئی اور سڑکوں کے ڈیوائیڈرز کے ساتھ جمنے والی مٹی کو اٹھالیا گیا۔
اندرون شہر کی تنگ گلیوں میں بھی صفائی کے خصوصی انتظامات کئے گئے۔اس کے علاوہ شاہ رکن عالم، نیو ملتان اور ممتاز آباد میں بھی صفائی آپریشن کیا۔
دوسری طرف کمپنی کے سپروائزری سٹاف کو صفائی آپریشن کی سخت مانیٹرنگ کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں اور تمام یونین کونسلوں میں ورکرز کی حاضری کی پڑتال شروع کردی گئی ہے۔