کوئٹہ،02 فروری(اے پی پی):پشاور سانحہ کی یاد میں سرینا چوک کوئٹہ پر شمعیں روشن کی گئیں۔ شہدا کو خراج عقیدت اور ورثا سے یکجہتی کے اظہار کیلئے شہری سرینہ چوک پر جمع ہوئے۔ کوئٹہ کی کرسچین کمیونٹی بھی سول سوسائٹی کے ساتھ مذمتی پلے کارڈز اور بینرز لئے شریک ہوئی اور ملک سے ہر طرح کی دہشتگردی کے خاتمہ کیلئے دعا کی۔صوبائی وزیر خلیل جیارج ، کوآرڈینیٹرز سی ایم بلوچستان شانیہ خان اور بابر یوسفزئی بھی موجود تھے۔