گورنرخیبرپختونخوا حاجی غلام سے چیف سکریٹری امداد اللہ بوسل کی ملاقات

32

پشاور، 8 فروری(اے پی پی):گورنرخیبرپختونخوا حاجی غلام سے نو تعینات چیف سکریٹری امداد اللہ بوسل نے بدھ کو یہاں گورنر ہاؤس میں ملاقات کی۔ملاقات میں صوبے کے انتظامی معاملات، گڈ گورننس سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 گورنر نے نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر امداد اللہ بوسل کو مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔