پشاور، 8 فروری(اے پی پی): خیبر پختونخوا کے 8 قومی اسمبلی کے حلقوں پر 16 مارچ کو ہونے والے ضمنی انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا آج (8 فروری)، آخری دن ہے۔
ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق کاغذات نامزدگی جمع کرانے والے امیدواروں کی فہرست کل (09فروری )کو شائع کی جائے گی۔ ریٹرنگ افسران کی جانب سے کاغذات نامزدگی کی منظوری یا مسترد ہونے کی اپیلیں 16 فروری تک متعلقہ حکام کے پاس جمع کرائی جا سکیں گی جن پر فیصلہ 20 فروری تک کیا جائے گا۔
21 فروری کو امیدواروں کی نظر ثانی شدہ فہرست جاری کی جائے گی جبکہ 22 فروری تک کاغذات نامزدگی امیدوار واپس لے سکیں گے،23 فروری کو امیدواروں کی حتمی فہرست اور انہیں انتخابی نشانات الاٹ کئیے جائینگے۔ ضمنی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں ریٹرنگ افسران آج پبلک نوٹس جاری کرینگے۔











