اوکاڑہ؛ پاکستان کو سرسبزوشاداب بنانے کیلئے کیڈٹ کالج میں شجرکاری

3

اوکاڑہ،22مارچ(اے پی پی ):پاکستان کو سرسبز و شاداب بنانے کے لئے کیڈٹ کالج  میں موسم بہار شجرکاری کی گئی ،جس میں  سابق ایم پی اے میاں محمد منیر نے  شرکت کی ،مہم کے سلسلہ میں محکمہ جنگلات کی طرف سے پودے فراہم کئے گئے ۔

اس موقع پرمیاں محمدمنیرنے کہا کہ پودے لگانے کی مہم ہماری اجتماعی کاوشوں سے ہی کامیاب ہوسکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ شجرکاری آئندہ نسلوں کے لیے سرمایہ ثابت ہو گی۔انہوں نے کہا کہ جس طرح دنیا کاموسم تبدیل ہو رہا ہے اس لئے  موسم کی تبدیلی سے بچنے کے لیے زیادہ سے زیادہ درخت لگانے انتہائی ضروری ہیں۔

اس موقع پر پرنسپل اور وائس پرنسپل بھی موجود تھے۔ شجرکاری مہم میں کیڈٹ کالج کے سینکڑوں زیر تعلیم کیڈٹس نے پاکستان کو سرسبزوشاداب بنانے  کےعزم سے موسم بہار شجرکاری مہم میں  حصہ لیتے ہوئے پودے لگائے۔