ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی نے شہر کے اہم مقامات کی صفائی کا ٹاسک مکمل کر لیا ہے

21

 

ملتان ،17(اے پی  پی ):ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی نے شہر کے اہم مقامات کی صفائی کا ٹاسک مکمل کر لیا ہے اور ملتان آرٹس کونسل اور ٹی ہاوس کی بہترین صفائی، شاہراہ پر لائم لائننگ کر دی گئی ہیں اور جشن بہاراں کی تقریبات کے سلسلے میں گھنٹہ گھر،چونگی نمبر9  اور ہمایوں روڈ کی بھرپور صفائی کر دی گئی ہے اور قلعہ کہنہ قاسم باغ کو بھی چمکا دیا گیا ہے ۔

اور تاریخی قلعے پر جانیوالے تمام راستوں کے اطراف میں چونے کی لائنیں لگادی گئیں ہیں ایم ڈبلیو ایم سی نے قلعہ کہنہ قاسم باغ پر سٹال بھی قائم کردیا گیا ہے اور جنوبی پنجاب سے آنیوالے مہمانوں کی آمد کے پیش نظر شہر کے  داخلی راستوں کی صفائی بھی مکمل کر دی گئی ہے ،بارش کے دوران رات گئے تک سڑکوں کی واشنگ جاری و ساری ہے۔