پنجاب بھر میں دس کلو آٹے کے  تھیلوں کی مفت سپلائی کا سلسلہ جاری

8

نوشہرہ ورکاں،21مارچ(اے پی پی ):وزیر اعظم میاں شہباز شریف کے حکم اور پالیسی کے مطابق پنجاب بھر میں دس کلو آٹے کے ہزاروں  تھیلوں کی مفت سپلائی کا سلسلہ جاری ہے۔تحصیل نوشہرہ ورکاں میں بھی مجوزہ پوائنٹس پر دس کلو آٹے کی مفت سپلائی جاری ہے۔

مفت آٹے کے پوائنٹس قائم ہونے کے ساتھ ساتھ بازاروں میں دس کلو آٹے کا تھیلا مہنگا ہونے کے باعث غائب ہو گیا ہے اس سلسلے میں  دوکانداروں کا کہنا ہے کہ عوام مفت میں ملنے والے پوائنٹس کا رخ کر رہے ہیں اور بازار سے ملنے والا دس کلوآٹے  کا تھیلا مہنگا قرار دیکر خریدنے کی سکت سے باہر گردانتے ہیں جبکہ  عوامی رائے میں کہا جا رہا ہے  کہ عوام کو آٹے کی سپلائی سبسڈی کے تحت دیدی جائے تو عوام بلا بوجھ آٹے کی خریداری پر مطمئن ہیں اور 648روپے میں دس کلو آٹے کا ریٹ انتہائی مناسب جانا جاتا رہا ہے۔