احمدپوشرقیہ، یکم مارچ ( اےپی پی): اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور میں تیسرے سالانہ ادبی و ثفافتی 4 روزہ بہاولپور علمی ادبی ثقافتی میلہ کا بغداد الجدید کیمپس میں باقاعدہ آغاز ہو گیاہے۔ وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیمی اداروں کی کوشش ہوتی ہے کہ نوجوان نسل کو تعلیم کے ساتھ ساتھ ادبی و ثقافتی سرگرمیوں میں شامل کیا جائے تاکہ وہ معاشرے میں اپنا کردار ادا کر سکیں اس طرح کے ادبی و ثقافتی فیسٹیول سے ہمارے نوجوانوں کو اپنی ثقافت کے بارے میں جاننے کا موقع ملتا ہے شہزاد احمد خالد ڈائریکٹر پریس میڈیا اینڈ پبلیکیشن اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور نے بتایا کہ پہلے روز 27 فروری کو عباسیہ کیمپس میں قرأت اینڈ نعت اور تقریری مقابلے منعقد کیے گئے اس کے ساتھ ساتھ طلباء نے اپنے مختلف کلچر کو پرموٹ کیا۔
اس میلے میں مختلف شخصیات نے شرکت کی جس میں سید تابش الوری، طاہر شہیر، عمیر نجمی، وصی شاہ، واصف علی، زاہد فخری، ذیشان اطہر، جنید سلیم، معروف جرنلسٹ سلیم صافی اور دیگر نامور شخصیات شامل ہیں۔ اس موقع پر 20کتابوں کی تقریب رونمائی بھی منعقد کی جائے گی تقریبات کے منتظم ڈاکٹر آصف نوید رانجھا نے بتایا کہ فیسٹیول کے موقع پر بغدا دالجدید کیمپس میں کتابوں کی نمائش،پھولوں کی نمائش، صنعتی و دستکاریوں کی نمائش، زرعی نمائش اور کھانوں کے اسٹالز لگائے جائیں گے۔ان تقریبات کا اختتام جمعرات کو رات گئے میوزیکل نائٹ سے ہوگاجس میں مشہور گلوکار فلک شبیر شریک ہوں گے۔