اوکاڑہ،ریمونٹ ویٹرنری اینڈ فارمز کورکے زیر اہتمام فری ویٹرنری کیمپ کا قیام

32

اوکاڑہ, 16 مارچ (اے پی پی):پاک فوج کے زیر اہتمام فری آرمی ویٹرنری کیمپ کا قیام کیا گیا ۔پاک فوج کےشعبہ ریمونٹ ویٹرنری اینڈ فارمز کورکے زیر اہتمام اوکاڑہ کے گاؤں چک نمبر25 فور ایل میں فری آرمی ویٹرنری کیمپ کا قایم کیا گیا ۔ پاک فوج عوام کی فلاح و بہبود کے لئے اقدامات میں ہمیشہ پیش پیش رہتی ہے۔ ناگہانی آفات ہوں یا عوام کی اور اُن کے جانوروں کی ویلفیئر کے لئے کوئی اقدامات کرنے ہوں ۔ پاک فوج ہمیشہ عوام کے ساتھ ہےان کے کا اظہار میجر ڈاکٹر اظہر نے آرمی کی طرف سے جانوروں کی ویلفیئر کے لیے لگائے گئے فری کیمپ میں موجود حاضرین مرد خواتین سے کیا۔ اس موقع پر دودھ اور گوشت کی پیداوار میں اضافے کےلئے جانوروں کی نگہداشت کے جدید طریقہ کار سے آگاہی بھی دی گئی مفت علاج منہ کھر ،گل گھوٹو اور جلدی بیماریوں، کے تدارک کے لیے مفت علاج اور مفت ادویات فراہم کی گئی۔ جانوروں میں بیماریوں کی تشخیص بذریعہ جدید ٹیکنالوجی اور الٹراساؤنڈ کی مدد سے کی گئی کیمپ میں اعلیٰ نسل کے جانوروں کی افزائش کے لئے مصنوعی نسل کشی کا بھی انتظام کیا گیا تھا۔