اوکاڑہ؛الیکشن 2023 کیلئے تعینات ریٹرننگ آفیسرز اور اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسرز نے حلف اٹھا لیا

15

اوکاڑہ،13مارچ )اے پی پی):ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیس،: ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد ذیشان حنیف نے ضلع میں صوبائی اسمبلی کے جنرل الیکشن 2023 کے لئے تعینات ہونے والے ریٹرننگ آفیسرز اور اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسرز سے حلف لیا۔ ڈپٹی کمشنر آفس کے کمیٹی روم میں حلف برداری کی تقریب میں ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر محمد شفیق سمیت متعلقہ افسران نے بھی شرکت کی ۔

ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد ذیشان حنیف ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر نے حلف برداری کی تقریب کے بعد آر اوز اور اسسٹنٹ آر اوز سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شفاف اور منصفانہ الیکشن کا انعقاد ہماری اولین ذمہ داری ہے، اپنی اس ذمہ داری کوپوری قابلیت ،دیانتداری اور غیر جانبداری سے ادا کرنے کے لئے اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ الیکشن کے انعقاد کے سلسلہ میں الیکشن کمیشن آف پاکستان نے جو ہدایات جاری کی ہیں اور جو قواعد و ضبوابط وضع کیا ہے ان پر عملد رآمد کو سو فیصد یقینی بنایا جائے، چین آف کمانڈ کی پیر وی کرتے ہوئے تمام آفیسر اپنے دائرہ اختیار میں اپنے فرائض اور ذمہ داریاں میرٹ پر ادا کریں۔