اوکاڑہ؛ تیز رفتار موٹر سائیکل سوار گدھا گاڑی سے ٹکرا کر جانبحق

23

اوکاڑہ،23مارچ (اےپی پی): جھکڑ چوک فیصل آباد روڈ پر موٹر سائیکل سوار تیزرفتاری کی وجہ سے گدھا گاڑی سے ٹکرا گیا، حادثہ میں موٹرسائکل سوار موقع پر جانبحق ہو گیا ہے۔

اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ریسکیو ایمبولینس فوری جائے حادثہ پر پہنچ گئی اور  ضروری کارروائی کے بعد نعش کو مقامی پولیس کے حوالے کر ریا۔

جانبحق ہونے والے نوجوان عاصم ولد نذیر (30 سال) کی شناخت سکنہ چک بمبی اکبر روڈ کے نام سے ہوئی ہے۔