اوکاڑہ؛ یوٹیلٹی سٹورز پر معیاری اور سستی اشیاء کا ملنا کسی نعمت سے کم نہیں،صارفین کا اظہار اطمینان

34

 

اوکاڑہ،31مارچ(اے پی پی ): ماہ رمضان   میں صارفین کی سہولت کے عین مطابق حکومت کی جانب سے یوٹیلیٹی اسٹورز پر متعدد اشیاء معیاری اورسستی فراہم کی جارہی ہیں۔ وزیراعظم میاں محمدشہبازشریف کے اس احسن اقدام پر صارفین شکریہ ادا کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ رمضان المبارک میں حکومت کی طرف سے یوٹیلیٹی سٹور پر جو پیکج دیا گیا ہے وہ کسی نعمت سے کم نہیں ہے ۔