اوکاڑہ: آر پی او  ساہیوال  نے عوام کی سہولت کے لئے دیپالپور میں ڈرائیونگ ٹریننگ سکول کا افتتاح کر دیا

18

 

اوکاڑہ،09مارچ (اےپی پی): ریجنل پولیس آفیسر ساہیوال محبوب رشید، ڈی پی منصور امان اور شہید ٹریفک اہلکار نذیر احمد کے بچوں نے ڈرائیونگ ٹریننگ سکول کا افتتاح کیا۔اس موقع پر آر پی او ساہیوال نے بتایا کہ  عوام کے لئےجدید سہولیات سے آراستہ سکول میں خواہشمند مرد و خواتین اور اسٹوڈنٹس کو مختلف ڈرائیونگ کورسز کی سہولت میسر ہوں گی جس کے لئےڈرائیونگ ٹریننگ سکول میں تربیت یافتہ میل اور فی میل عملہ تعینات کیا گیا ہے۔