اوکاڑہ: ڈسٹرکٹ وومن پروٹیکشن سنٹر میں عورتوں کے عالمی دن کے موقع پر تقریب کا انعقاد

25

اوکاڑہ،08مارچ (اے پی پی):ملک کے دیگر شہروں کی طرح اوکاڑہ میں بھی دارالامان شیلٹرہوم/ڈسٹرکٹ وومن پروٹیکشن سنٹر میں عورتوں کے عالمی دن کے موقع پر پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب کے مہمان خصوصی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) زاہد اقبال نے اس موقع پر خطاب کے دوران معاشرے میں عورتوں کی اہمیت اور ان کی ذمہ داریوں پر روشنی ڈالی اور ضلعی انتظامیہ کی طرف سے بھرپور تعاون کا یقین دلایا اورانچارچ دارالامان کی کاوشوں  کو سراہا۔تقریب کےاختتام پرانچارج دارالامان شیلٹرہوم/ڈسٹرکٹ وومن پروٹیکشن سنٹر  روبینہ شہزادی نے خواتین اور سٹاف کے ہمراہ کیک کاٹا۔