اوکاڑہ: یوم پاکستان  پر تقریب ، پولیس کے چاق وچوبند دستے نے پاکستانی پرچم کو سلامی دی

22

 

اوکاڑہ،23مارچ )اے پی پی): یوم پاکستان کے تاریخ ساز دن کے حوالہ سے ڈی سی آفس میں پر وقارمرکزی تقریب کا انعقاد کیا گیا اس موقع پر سائرن بجائے گئے اور ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی، ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد ذیشان حنیف،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر منصور امان، دیگر محکموں کے سربراہان اور عمائدین شہر نے قومی پرچم لہرا کا تقریب کا آغاز کیا تقریب میں پاکستان کا قومی ترآنہ اور کشمیر ترآنہ پیش کیا گیاجبکہ پولیس کے چاق وچوبند دستے نے پاکستانی پرچم کو سلامی دی۔پنجاب پولیس کے بینڈ سکواڈ نے قومی ترآنے کی دھن پیش کی.یادگار شہداء پر پھول چڑھائے گئے اور یوم پاکستان کے تاریخ ساز دن کی اہمیت سے ڈپٹی کمشنر  ڈاکٹر محمد ذیشان حنیف،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرمنصور امان اور اسسٹنٹ کمشنر غلام مصطفیٰ جٹ کی قیادت میں واک کا اہتمام کیا گیا ۔واک کےشرکاء نے پاکستان زندہ باد  کے فلک شگاف نعرے لگائے.ڈپٹی کمشنر یوم پاکستان کے سلسلہ میں پودا لگاکر شجر کاری مہم کا آغاز کیا اس کے علاوہ  تمام سرکاری دفاتر نجی عمارات پر پرچم بلند کئے گئے۔