اٹک میں مردم شماری کا آغاز ہو گیا،عمل میں 817ٹیمیں حصہ لیں گی، ڈپٹی کمشنراٹک

23

اٹک۔ 01 مارچ (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر اٹک راؤ عاطف رضا نے کہا ہے کہ  ملک بھر کی طرح ضلع اٹک میں بھی ڈیجیٹل مردم شماری کا آغاز ہو گیاہے جو یکم اپریل تک جاری رہے گی، اس عمل میں 817ٹیمیں حصہ لیں گی جن کو مکمل سیکورٹی فراہم کی جائیگی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع اٹک میں ڈیجیٹل مردم شماری کے آغاز کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کے دواران کیا۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ مردم شماری کیلئے آنے والی ٹیموں سے بھرپورتعاون کریں۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل وقار اکبر چیمہ،اسسٹنٹ کمشنر اٹک شگفتہ جبیں،مردم شماری کے آفیسر راؤ تسلیم،سی او بلدیہ اٹک سردار آفتاب خان اور دیگر متعلقہ افراد بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ادھر تحصیل حضرو میں اسسٹنٹ کمشنر رانا کامران اشرف نے ساتویں خانہ و مردم شماری اور پہلی ڈیجیٹل مردم شماری کا باقائدہ آغاز تلاوت قرآن کریم سے کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر حضرو نے مردم شماری کی افادیت اور ضرورت پر روشنی ڈالتے ہوئے فواراہ چوک حضرو میں حمزہ بک ڈپو سے شروع ہونے والے بلاک کی پہلی دکان پر پہلا نمبر”م ش 001“لگایا۔اس موقع پر فوج، پولیس، نادرا، تعلیم اور دیگر شعبوں کے افسران بھی موجود تھے۔