بلوچستان کے نئے گورنر ملک عبدالولی کاکڑ نےحلف اٹھالیا،چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ جسٹس نعیم اختر افغان نے نئے گورنر ملک عبدالولی کاکڑ سے ان کے عہدے کا حلف لیا

38

کوئٹہ۔5مارچ  (اے پی پی):بلوچستان کے نئے گورنر ملک عبدالولی کاکڑ نےحلف اٹھالیا، حلف برداری کی تقریب اتوار کو گورنر ہاؤس کوئٹہ میں منعقد ہوئی،چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ جسٹس نعیم اختر افغان نے نئے گورنر ملک عبدالولی کاکڑ  سے ان کے عہدے کا حلف لیا،حلف برداری کی تقریب میں صوبائی وزرا اور اراکین پارلیمنٹ ، قبائلی عمائدین نے شرکت کی، ملک عبدالولی کاکڑ بلوچستان کے 23 ویں گورنر ہیں،  تقریب حلف برداری  میں بلوچستان ہائیکورٹ کے معززججز، سیاسی وسماجی رہنماؤں، صحافیوں، یونیورسٹیز کے وائس چانسلرز اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنےوالے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔