بہاولنگر، یکم مارچ (اے پی پی): ملک بھر کی طرح بہاولنگر ضلع میں بھی مجموعی طور پر ساتویں اور پہلی ڈیجیٹل خانہ مردم شماری کا آغاز کر دیا گیا ڈپٹی کمشنر سلمان خان لودھی نے ڈی سی ہاوس روڈ پر خانہ و مردم شماری کرکے مہم کا افتتاح کیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سلمان خان لودھی نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ خانہ و مردم شماری کے لئے 53 چارجز، 410 سرکلز، 2523 بلاکس قائم کیے گئے ہیں ضلع بھر میں خانہ مردم شماری کے لئے 1266 فیلڈ ٹیمیں مصروف عمل رہیں گی پہلی ڈیجیٹل خانہ مردم شماری کے عمل کی مرکزی کنٹرول سے مانیٹرنگ کی جائے گی ہر تحصیل میں بھی 24 گھنٹے کی سطح پر سینسس سپورٹ سینٹر کام کریں گے قومی مردم شماری یکم مارچ تا یکم اپریل تک جاری رہے گی پہلی پیپر لیس خانہ مردم شماری میں جیوٹیگنگ بھی شامل ہے ۔درست خانہ مردم شماری ملک کی نشوونما ، ترقی اور منصوبہ بندی کےلئے انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔