جلالپورپیروالا،08 مارچ (اے پی پی ):انجمن طلباء اسلام کے زیر اہتمام امید سحر طلباءکنونشن کا میونسپل کمیٹی جناح ہال میں اہتمام کیا گیا جس کی صدارت صدر پریس کلب جلالپورپیروالا سید تفسیر حسین شمسی نے کی اور مہمان خصوصی مرکزی صدر انجمن طلباء اسلام پاکستان مبشر حسین حسینی تھے۔
مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ ملک کی ترقی کےلیےتمام تر تعصبات سے ہٹ کر ایک قوم بننا ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ تعلیمی اداروں میں عشق رسول ﷺ اور عشق پاکستان کی سوچ کو پھیلایاجائے، قیام پاکستان کے وقت ایک قوم کو ایک ملک کی اور اب ایک ملک کوایک قوم کی ضرورت ہےاس لئے تمام ترعلاقائی،صوبائی اور لسانی تعصبات کا خاتمہ ضروری ہے۔
مقررین نے کہا کہ انجمن طلباء اسلام نے ہر دور میں اپنے کارکنان کو عشق مصطفی صلی اللہ علیہ والہ وسلم اور عشق پاکستان کا درس دیا ہے۔
اس موقع پر انجمن طلباء اسلام تحصیل جلالپورپیروالا کےذمہ دران کاچناؤ بھی کیاگیا۔سیمنار میں انجمن طلباء اسلام کے صوبائی ناظم مہر عرفان،صوبائی جنرل سیکریٹری سکندر اقبال نوناری،مبشر سلطانی سمیت انجمن طلباء اسلام کے ذمہ دران وکارکنان سمیت شہریوں نے شرکت کی۔