خواتین تعلیمی اداروں میں بیگ تلاشی کا عمل منشیات کی ترسیل کو روک سکتا ہے۔ سید ذوالفقار حسین

11

اسلام آباد،3 مارچ ( اےپی پی):نیشنل کالج آف آرٹس فیڈرل چارٹرڈ انسٹیٹیوٹ اسلام آباد اور ڈرگ ایڈوائزری ٹرینیگ حب  کے اشتراک سے سیمینار کا انعقاد کیا ۔ اس موقع پر سید ذوالفقار حسین کنسلٹنٹ انسداد منشیات مہم نے کہا کہ یونیورسٹییز ، سکولوں کالجوں اور پرائیویٹ اکیڈمیوں کے طلبہ میں سافٹ ڈرگز کے رحجان میں اضافہ ہوا ہے ۔ منشیات کے خلاف خواتین مردوں کی نسبت بہتر پیغام دے سکتی ہیں۔ خواتین تعلیمی اداروں میں بیگ تلاشی کا عمل منشیات کی ترسیل کو روک سکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ تعلیمی اداروں میں منشیات کے خلاف پریونیشن کے بین الاقوامی معیار کے مطابق تربیتی پروگرامز ضروری ہے۔ پہلے مرحلے میں تعلیمی اداروں کے اساتذہ والدین طلبہ اور نان ٹیچنگ اسٹاف کو تربیت دی جائے گی۔  سیکورٹی گارڈز صفائی کرنے والے سٹاف، ہوسٹل وارڈن اور کینٹن سٹاف کو بھی تربیت فراہم کی جائے گی۔ پرائیویٹ یونیورسٹیوں،کالجوں اور سکولوں کے مالکان کو منشیات کے خلاف تربیت کا حصہ بنانا ہوگا۔

انچارچ کیمپس حدیقہ عامر نے اس موقع پر کہا کہ این سی اے انتظامیہ منشیات کے خلاف بھرپور طریقے سے کام کررہی ہے۔ طلبہ کو زندگی گزارنے کی  بہتر مہارتوں کی تربیت دی جائے گی ۔

 تقریب میں ڈاکٹر محمود رحمان  اور چیف سیکورٹی آفیسر محمد شیراز ادریس  نے خصوصی شرکت کی۔