خواتین کے بنیادی حقوق کا تحفظ کرنا ہم سب کا فرض ہے،رانا ندیم انجم

8

ملتان۔8مارچ  (اے پی پی):ڈویژنل سپورٹس آفیسر ملتان رانا ندیم انجم  نے کہاہے کہ خواتین کے بنیادی حقوق کا تحفظ ہم سب کی ذمہ داری ہے خواتین ہمارے معاشرے کا ایک انتہائی اہم جز ہیں۔اسلام میں خواتین کو برابری کے حقوق دیے گئے ہیں۔ان خیالات کااظہارانہوں نےسپورٹس  ڈیپارٹمنٹ ملتان کے زیر اہتمام خواتین کے عالمی دن کے موقع پر ملتان ہاکی سٹیڈیم میں ہاکی کےنمائشی میچ کے افتتاح کے موقع پرکیا۔اس موقع پرامتیاز بھٹی نے کہا کہ اس اہم دن کے موقع پر سپورٹس ڈیپار ٹمنٹ ملتان کا ومن ہاکی میچ کا انعقاد قابل تحسین اقدام ہے۔خواتین کے لیے اس طرح کی صحت مندانہ سرگرمیوں کا انعقاد بہت ضروری ہے تاکہ ان کو بہترین ماحول مہیا کیا جاسکے۔پہلے دن کے میچ میں ڈسڑکٹ لیہ ومن ہاکی ٹیم نے ملتان ڈسڑکٹ ومن ہاکی ٹیم کودوکےمقابلہ میں تین گول سے ہرادیا۔اس میچ کےمہمان خصو صی امتیاز بھٹی ڈسڑکٹ سپورٹس آفیسر لیہ تھے۔ان کے ہمراہ میزبان رانا ندیم انجم ڈویژنل سپورٹس آفیسر ملتان،اسد حبیب جبکہ میچ آفیشلز میں جنید منظور کوچ لیہ ڈسڑکٹ۔مصدق حنیف اورصباح نسیم شامل تھے۔سیریز کا دوسرا میچ کل جمعرات کوکھیلا جائے گا۔