چنیوٹ۔ 08مارچ(اے پی پی): خواتین کے عالمی دن کے موقع پر پولیس لائن میں اجلاس عام کا انعقاد کیا گیا۔ اجلاس عام میں ضلع بھر سے لیڈی پولیس افسران و اہلکاروں نے شرکت کی ۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چنیوٹ وسیم ریاض خان نے اجلاس عام کے دوران خواتین پولیس اہلکاروں سے خطاب کیا۔ڈی پی او نے 8 مارچ خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے لیڈی پولیس اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کیا اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چنیوٹ وسیم ریاض خان نے کہا کہ خواتین ہر شعبہ زندگی میں مردوں کے شانہ بشانہ کام کر رہی ہیں آج کے دن کا مقصد خواتین کو تحفظ کا احساس دلانا ہے محکمہ پولیس میں خواتین پولیس اہلکار جانفشانی سے اپنے فرائض سرانجام دے رہی ہیں خواتین پولیس اہلکار،خواتین پر تشدد،حراسگی کی روک تھام میں اپنا کردار ادا کر رہی ہیں محکمہ پولیس میں لیڈیز پولیس کے بہتر ورکنگ ماحول کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات جاری ہیں بعدازاں ڈی پی او نے لیڈی پولیس اہلکاروں سے مسائل دریافت کئے ڈی پی او نے لیڈی پولیس اہلکاروں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے احکامات جاری کئے۔