خوشاب؛آر پی او کی کھلی کچہری، سائلین کے مسائل کے حل کیلئے احکامات جاری کیے

26

جوھرآباد،03 مارچ ( اے پی پی ):آئی جی پنجاب ڈاکٹرعثمان انور  کے احکامات کی روشنی میں ریجنل پولیس آفیسر سرگودھا ریجن شارق کمال صدیقی  نے ڈی پی او آفس جوہرآباد میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا اور ڈی پی او خوشاب شائستہ ندیم  کے ہمراہ کھلی کچہری میں لوگوں کے مسائل سنے۔

آر پی او  شارق کمال صدیقی نے کہا کہ کھلی کچہری کا مقصد آپ کے مسائل کو آپ کے پاس آ کر سنناہے۔انہوں نے کھلی کچہری کے دوران متعدد درخواستوں پر فوری مقدمات کے اندراج کا حکم دیا اور کھلی کچہری میں آئے سائلین کے ملزمان کی جلد گرفتاری کا ٹاسک متعلقہ تفتیشی افسران کو دیا۔شرکاء نے کھلی کچہری کے انعقاد پر آر پی او سرگودھا کا شکریہ ادا کیا ۔

بعد ازاں آر پی او نے سٹی تھانہ جوھرآباد میں میڈیا کے نمائندوں  سے ملاقات کی اور تھانہ کا معائنہ کیا۔

قبل ازیں ایک روزہ دورہ جوھرآباد  پر اۓڈی پی او آفس پہنچنے پر ڈی پی او شائستہ ندیم نے آر پی او کو خوش آمدید کہا اور پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی دی۔