خوشاب؛ یوم قرارداد پاکستان کے موقع پر تقریب ،ڈپٹی کمشنر نے پر چم کشائی کی

24

 

جوھرآباد، 23مارچ( اے پی پی:(حکومت پنجاب کی ہدایت پر ملک کے دیگر شہروں کی طرح ضلع خوشاب ضلعی ہیڈ کواٹر جوہرآباد میں بھی 23مارچ یوم قرارداد پاکستان کے موقع پر تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر خوشاب ذیشان شبیر رانا اور ڈی پی او شائستہ ندیم نے پر چم کشائی کی،قومی ترانہ پڑ ھا گیا۔پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی اس موقع پر ملک کی سلامتی،استحکام،ترقی اور باہمی اتحاد و اتفا ق کیلئے خصوصی دعا ئیں کی گئیں۔ڈپٹی کمشنر نےکہا کہ یہ دن ہمارے اسلاف،بزرگوں کی قربانیوں کی یا د منانے کا دن ہے جس دن ہمارے اقا بر ین کو ایک علیحد ہ ریاست بنانے کی ضرورت پیش آئی اور قرارداد پیش کی گئی۔اس قرارداد کی بدولت 14اگست 1947کو پاکستان وجود میں آیا۔لہذا نئی نسل او ر نوجوانوں کو ہر پلیٹ فارم پر یوم قرارداد پاکستان کی آ گاہی دینا ضر وری ہے۔تقریب میں ڈپٹی کمشنر ذیشان شبیر رانا،ڈی پی او خوشاب شائستہ ندیم،اے ڈی سی (آ ر) مطاہر امین حیات وٹو،اے ڈی سی (جی) احمد صہیب،پولیس ودیگر محکموں کے ملازمین اور گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 4جوہر آباد کے بچوں اور میڈیا پرسنز نے شرکت کی۔