خیرپور؛ یوم پاکستان پر مقامی اسکول میں تقریب، ڈپٹی کمشنر نے قومی پرچم لہرایا

27

 خیرپور،23مارچ(اے پی پی): یوم پاکستان پر مقامی اسکول کے سبزہ زار پر تقریب منعقد ہوئی جس میں ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر شرجیل نور چنا نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ظفر عباس عباسی  اور محکمہ تعلیم کے افسران  احمد علی راجپر اورایاز حسین مہیسر کے ہمراہ قومی پرچم لہرایا ۔

ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ مسلمانوں نے بڑی قربانیاں دیکر پاک وطن آزاد کرایا ، پاک وطن کی حفاظت اور اس کی ترقی میں ہم سب کو مثالی کردار ادا کرنا ہوگا ۔

تقریب کے دوران اسکائوٹس نے پریڈ پیش کی، مختلف اسکولوں کے بچوں نے ٹیبلوں پیش کیے جبکہ طلبہ نے قومی گیت گا کر تقریب کو چار چاند لگائے۔

اس موقع پر  اسکول کے گراؤنڈ میں چاروں طرف مختلف اقسام کے پودے بھی لگائے گئے۔