رینالہ خورد،13مارچ(اے پی پی):معروف روحانی بزرگ حضرت داؤدبندگی کرمانی کا پانچ سوسالہ قدیمی عرس نواحی قصبہ شیرگڑھ میں شروع ہوگیا ہے ،عرس 13مارچ سے 18مارچ تک جاری رہیگا۔حضرت داؤد بندگی کرمانی کے عرس میں ملک بھر سے لاکھوں زائرین جماعتوں کی صورت میں سینکڑوں کلو میڑکا فاصلہ پیدل طےکرکے شرکت کرتے ہیں بلکہ فاصلے کی نسبت سے زائرین دوسے تین ماہ قبل عرس میں شرکت کےلیے اپنے مقامات سے پیدل روانہ ہوتے ہیں، تین ماہ قبل روانہ ہونے والی جماعتیں دن بھر شیرگڑھ کیجانب سفر کرتی ہیں اوررات کومختلف مقامات پر پڑاؤ ڈالتے ہیں، 12مارچ کوتمام جماعتیں شیرگڑھ پہنچ جاتی ہیں، 13مارچ کوباقاعدہ عرس کی تقریبات کاآغازہوتاہے۔
عرس کے موقع پروسیع وعریض رقبے پر میلے کا سماں ہوتاہے، میلے میں کھانے پینے کے سٹال لگائے جاتے ہیں، خرید وفروخت کےلیے بازار،کھیلوں کےلیے جگہ مختص ہوتی ہےاسکے علاؤہ زائرین کی دلچسپی کےلیے سرکس کبڈی میچ اوردیگر کھیلوں کی سرگرمیوں کے انتظامات بھی کیے جاتے ہیں ۔پولیس کی جانب سے عرس اورمیلے پرسیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گیے ہیں۔