کوئٹہ02 مارچ(اے پی پی): وزیراعلئ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کا بجلی کی بندش پر زمینداروں کی جانب سے قومی شاہراؤں کی بندش کا نوٹس لیتے ہوئے وزیر اعلی سیکرٹریٹ کوئٹہ میں صوبائی حکام کا زمیندار ایکشن کمیٹی اورکیسکو حکام کے ساتھ اجلاس منعقد ہوا ۔ اجلاس میں اراکین صوبائی اسمبلی ملک نصیر شاہوانی اور اصغر خان ترین بھی سمیت وزیراعلئ کے پرنسپل سیکریٹری عمران گچکی سیکریٹری توانائی بشیر خان بازئی اور چیف کیسکو عبدالکریم جمالی بھی اجلاس نے شرکت ۔زمیندار ایکشن کمیٹی کے نمائندوں کی جانب سے بجلی کی عدم دستیابی کے باعث شعبہ زراعت اور زمینداروں کو پہنچنے والے نقصانات سے آگاہ کیاگیا اس موقع پر چیف کیسکو عبدالکریم جمالی نے زمینداروں کے زمہ واجبات کی عدم ادائیگی سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ پرنسپل سیکرٹری وزیر اعلی عمران گچکی نے کہا کہ وزیراعلئ کی ہدایت ہے کہ زمینداروں کا بجلی کا مسلئہ فوری اور دیرپا بنیادوں پر حل کیا جاۓ اور زراعت ہمارا زریعہ معاش اور معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حثیت رکھتا ہے ۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کیسکو فوری طور پر 6 گھنٹے کے لیۓ زرعی شعبہ کی بجلی بحال کریگا اور.زمیندار اپنی ہڑتال اور شاہراؤں کی بندش ختم کرینگے جبکہ محکمہ توانائی کیسکو اور زمیندار ایکشن کمیٹی اپنے واجبات کے حوالے سے مکمل تفصیل پیش کرینگے,۔