سکھر:وی سی علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ڈاکٹر ناصر محمود کی قیادت میں اے آئی یو کے وفد کا سرسو ہیڈ کوارٹر کا دورہ ، سی ای او محمد ڈتل کلہوڑو سے ملاقات کی

33

سکھر،03مارچ(اے پی پی):علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے ایک وفد نے وائس چانسلر ڈاکٹر ناصر محمود کی قیادت میں سندھ کی سب سے بڑی سماجی تنظیم سندھ رورل سپورٹ آرگنائزیشن ( سرسو ) کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا اور تنظیم کے چیف ایگزیکٹو آفیسر محمد ڈتل کلہوڑو سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ملاقات میں سماجی سماجی تنظیم کی سرگرمیوں کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔ دیہی ترقی، خواتین کو بااختیار بنانے، ہنر کی تربیت اور دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا،سی ای او سرسو نے تنظیم کے قیام، مقاصد، گورننس ڈھانچہ اور منصوبوں کے بارے میں وفد کو بتایا۔انہوں نے کہا کہ ایس آر ایس او کا بنیادی نقطہ نظر غریبوں کو سماجی طور پر متحرک کرنا تھا تاکہ انہیں ان فیصلوں میں براہ راست شامل کیا جا سکے جو ان کی زندگیوں اور امکانات کو متاثر کرتے ہیں، ایس آر ایس او کے انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ اینڈ سکل ڈویلپمنٹ (آئی ایم ایس ڈی) کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ غربت کے خاتمے کے لیے کام کرتا ہے اور اس مقصد کو باضابطہ تربیت، آن جاب تکنیکی تربیت، سیمینار ، ورکشاپس اور کانفرنسوں کے ذریعے تجربے کے اشتراک کے ذریعے صلاحیتوں میں اضافے کے مواقع فراہم کرتا ہے۔ ضروریات کے مطابق مکمل تربیتی سائیکل مینجمنٹ پروٹوکول کی پیروی کرتے ہوئے کمیونٹی کے اراکین کے ساتھ ساتھ عملے کے لیے بھی کار آمد پروگرام ہے۔