لاہور28 مارچ ( اے پی پی ): نگران صوبائی وزیر صنعت، تجارت و توانائی ایس ایم تنویر کا سینٹرل جیل کوٹ لکھپت کا دورہ، جیل باورچی خانہ، اسلامک سینٹر، جیل ہسپتال اور مختلف بیرکوں کا دورہ کیا۔صوبائی وزیرنے انڈسٹریل اینڈ ووکیشنل سینٹر میں قیدی، ہنرمندوں کے کام کو بھی دیکھا اور جیل میں قیدیوں کیلئے بنائے گئے جم کا بھی معائنہ کیاجیل انتظامیہ نے صوبائی وزیر کو قیدیوں کی فلاح و بہود کیلئے اٹھائے گئے اقدامات بارے بریفنگ دی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے نگران صوبائی وزیر صنعت، تجارت و توانائی ایس ایم تنویر نے کہا کہ پنجاب حکومت قیدیوں کی فلاح کیلئے بے مثال اقدامات کر رہی ہے۔ جیل ہسپتال میں قیدیوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات میسر ہیں ۔انہوں نے کہا کہ قیدیوں کی تعلیم و تربیت کا بھی مناسب بندوبست ہے۔جیل میں انڈسٹریل اینڈ ووکیشنل سینٹرمیں قیدی ہنرمندوں کا کام قابل ستائش ہے۔