چنیوٹ ،02 مارچ(اے پی پی ): ضلچ چنیوٹ کی تاریخ میں پہلی بار ایک دن میں ایک لاکھ پودے لگانے کا ریکارڈ قائم کر دیا گیا ہے، ضلعی انتظامیہ اور فاریسٹ ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام چک نمبر 147 پٹنیکہ جھنگ برانچ پر ماس پلانٹیشن کے تحت ایک لاکھ پودے لگائے گئے۔
ڈپٹی کمشنر محمد آصف رضا نے پودا لگا کر ماس پلانٹیشن کا افتتاح کیا اور ملک پاکستان کی سلامتی کیلئے دعا کی گئی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو الطاف حسین انصاری،اسسٹنٹ کمشنر شکیب الحسن، آر ایف او علی ابولحسن، ڈی ایف او، سی او ہیلتھ، ایجوکیشن کے علاوہ دیگر لائن ڈیپاٹمنٹس کے افسران، سول سوسائٹی،میڈیا نمائندگان، اساتذہ کرام اور ہزاروں طلباء نے نے ایک لاکھ پودے لگائے۔
اس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر محمد آصف رضا نے کہا کہ ضلع چنیوٹ کی تاریخ میں پہلی بار اتنی بڑی تعداد میں پودے لگائے گئے۔انہوں نے کہا کہ درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے ہر انسان اپنے حصے کا پودا لگائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ماحولیاتی آلودگی کو ختم کرنے کے لیے درخت لگانا ناگزیر ہے، آنے والی نسلوں کی بقا کے لئے درخت لگائے بہت ضروری ہے۔