عارف والا؛ یوم قرار داد پاکستان کے سلسلے میں پرچم کشائی کی تقریب

2

عارف والا، 23 مارچ (اے پی پی ): ملک بھر کی طرح عارفوالا میں بھی  23 مارچ یوم قرار داد پاکستان کے سلسلے میں پرچم کشائی تقریب میونسپل کمیٹی میں انعقاد پذیر ہوئی۔ پرچم کشائی اسسٹنٹ کمشنر عارفوالا ملک محمد افضل نے کی۔

تقریب مں  تلاوت کلام پاک و نعت رسول صلی اللہ علہ  وسلم پڑھنے کی سعادت حافظ محمد ضارء نے حاصل کی جبکہ  اسٹیج     سکریٹری کے فرائض عباس علی نے سرانجام دئیے ۔

اس موقع پر  ریسکیو 1122 کے چاک و چوبند دستے نے  سلامی دی۔ تقریب کے اختتام پر  ملک سلامتی اور استحکام کیلئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

 تقریب میں سیاسی ،سماجی ، مذہبی شخصیات ،پولیس اہلکاروں اور صحافی برادری کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔