فرائض کی ادائیگی میں غفلت کے مرتکب پولیس ملازمین کسی رعایت کے مستحق نہیں؛آرپی او سہیل چودھری

11

ملتان،21 مارچ (اے پی پی ): ریجنل پولیس آفیسر کیپٹن (ر) محمد سہیل چودھری نے کہا ہے کہ فرائض کی ادائیگی میں غفلت کے مرتکب پولیس ملازمین کسی رعایت کے مستحق نہیں ،پولیس ڈیپارٹمنٹ میں جزا وسزا کا عمل تیزی سے جاری ہے، سزا کا خوف ہی پولیس ملازمین کو ڈسپلن کا پابند بناتا ہے ۔

ان خیالات کا اظہار ریجنل پولیس آفیسر کیپٹن (ر) محمد سہیل چودھری نے وہاڑی ، خانیوال لودھراں  کے  پولیس افسران کا بذریعہ ویڈیو لنک  جبکہ ڈسٹرکٹ ملتان کے پولیس افسران کا دفتر میں   اردل روم کے دوران کیا۔    اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ  ضابطہ اور قانون کی خلاف ورزی پر سخت محکمانہ کارروائی کا عمل تسلسل سے جاری ہے  ۔