فیصل آباد: کمشنر  نے پہلی ڈیجیٹل مردم  شماری کاافتتاح کر دیا

24

فیصل آباد۔1مارچ  (اے پی پی):کمشنر فیصل آبادسلوت سعید نے پہلی ڈیجیٹل مردم شماری کاافتتاح کر دیا۔کمشنرنے ڈپٹی کمشنر فیصل آبادعلی عنان قمر کے ہمراہ ٹیبلٹ پر بٹن دبا کر اور ریس کورس روڑ پر گھر کی مارکنگ کرکے  پہلی ڈیجیٹل مردم شماری کا آغاز کیا۔ اس  موقع پر ڈپٹی کمشنر علی عنان قمرکے علاوہ اے ڈی سی فنانس ڈاکٹر ثمن عباس اور محکمہ شماریات کے افسران بھی کمشنر سلوت سعید کے ہمراہ تھے۔ کمشنرنے بتایا کہ خانہ شماری کے تحت گھر، سکول اور ہسپتال بھی مارک کئے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ شہری مردم شماری میں درست اندراج کراکر قومی ذمہ داری ادا کریں  اور مردم شماری عملہ سے تعاون کریں۔انہوں نے کہا کہ مردم شماری میں تقریباً 1500سٹاف ممبران ڈیوٹی انجام دے رہے ہیں جبکہ مردم شماری کامذکورہ عمل یکم اپریل تک جاری رہے گا۔