مظفرگڑھ،15 مارچ (اےپی پی): جشنِ بہاراں میلے کے موقع پر قوت گویائی اور قوت سماعت سے محروم بچوں اور خواتین کیلئے میراتھن ریس کا انعقاد کیا گیا جس میں قوت سماعت سے محروم 32بچوں اور خواتین کی ریس میں 15 بچیوں نے حصہ لیا۔
قوت سماعت سے محروم میراتھن میں عدیل الرحمٰن نے اول، طیب عباس نے دوسری اور محمد امجد نے تیسری پوزیشن حاصل کی جبکہ خواتین کیمیراتھن میں مریم اسماعیل نے اول، بشریٰ فرمان نے دوسری جبکہ عاصمہ بتول نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ناصر شہزاد ڈوگر اور ڈی ایس پی ریحان رسول، ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز شاہین ملک اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر کالجز کبریٰ بانو موقع پر موجود تھے۔











